1251ٹن امدادی سامان پر مشتمل    12کھیپ غزہ ‘         لبنان جا چکیں

Oct 20, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس کا مقصد غزہ اور لبنان میں جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا اوردر پیش مسائل سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا تھا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔ لبنان کے سفیر نے پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان ان پہلے تین ممالک میں سے ایک ہے جس نے اس کڑے وقت میں لبنان کی عوام کوامدادفراہم کی اور مزید امداد کی روانگی کے لیے کوشاں ہے۔ اب تک پاکستان نے غزہ اور لبنان کے1251ٹن امدادی سامان پر مشتمل 12کھیپ غزہ اور لبنان کے لیے روانہ کی جا چکی ہیں جن میں سے 10کھیپ غزہ جبکہ دو لبنان بھیجی گئیں۔ لبنان، فلسطین اور شام میں تعینات پاکستانی سفیروں نے متاثرین کو فراہم کی جانے والی امداد اور طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرنے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی وہ ایک معقول ترسیلات کاماڈل تیار کرے جس میں ہوائی اورزمینی راستوں کے ذریعے امداد کی موئثر انداز میں بر وقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔ 

مزیدخبریں