2 سبزیاں مہنگی، 9 سستی، 11 کی قیمتیں مستحکم، ہفتہ وار رپورٹ

Oct 20, 2024

لاہور (خبر نگار) سبزیوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار تقابلی جائزہ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے 13 اکتوبر تا 19 اکتوبر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی۔ 9 سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی، 11 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پیاز، بند گوبھی، دیسی ٹینڈے، میتھی، چائنہ گاجر، لیموں چائنہ، ہارنی لہسن اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور آلو، کریلا، ٹماٹر، بینگن، پھول گوبھی، کھیرا، اروی، بھنڈی، شلجم، لوکی بوتل، ادرک چائنہ  کی قیمتیں برقرار ہیں۔ لہسن چائنہ، دیسی لہسن کی قیمتوں میں میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ پیاز کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 140 سے 130 روپے ہوئی ہے اور بند گوبھی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 130 سے 120 روپے ہے اور دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کے بعد 150 سے 130 جبکہ  میتھی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کے بعد 150 سے 130، چائنہ گاجر میں 10 روپے کی کمی کے بعد 100 سے 90 اور لیموں چائنہ کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 100 سے 90 ہوئی ہے اور ہارنی لہسن کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کے بعد 440 سے 420، ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 145 روپے کی کمی کے بعد 990 سے 845 اور آلو 85، ٹماٹر 103،کریلا 140، بینگن 90، پھول گوبھی 110، کھیرا 100، اروی 150، بھنڈی 110، شلجم 50، لوکی بوتل 110، ادرک چائنہ 775 روپے میں برقرار ہے۔ چائنہ لہسن کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کے بعد قیمت 550  سے 560 ہوئی ہے اور دیسی لہسن کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کے بعد 395 سے 410 روپے ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں