حافظ آباد + وزیر آباد (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) گوجرانوالہ روڈ پر نجی کالج کے قریب روڈ کو بلاک کرکے نعرہ بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے مختلف کالجز اور تعلیمی اداروں کے 84 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جن میں عدنا ن اکرم ، علی جون ، علی رضا، نعمت اﷲ، حنان اکرم ، محمد سعید قیصر، محمد مدثر، اذان، ریحان نبیل، محمد کیف، محمد ارسلان، حسنین رضا، علی حسنین، احسن علی رضوان عباس، شیزار احمد، محمد حسنین علی حمزہ،محمد حمزہ عبداﷲ،حنظلہ احسان، اسداﷲ،ماموند افضل، سیلمان عصمت،علی حیدروغیرہ شامل ہیں۔ دریں اثناء وزیر آباد میں طلبہ کے روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے پر صدر نے 58 نامزد اور 70 نامعلوم طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی مقدمات میں شامل کی گئی۔ منیب چیمہ، حسنین چیمہ، علی فاروق، علی مہر، علیان مہر، حسنین، طلحہ، معظم، عمیر، حماد، سبحان، علی ذیشان، حیدر، ولید، حماد، احمد، بلاول، اویس، حیدر، احمد، طلحہ، مانی وڑائچ،رانا کاشف،محمد عبداللہ،فہد علی،حیدر،علی حسن، یحییٰ، شام، ہارون، عبداللہ، امیر حمزہ، عبداللہ، احتشام،معاذ علی، بدر، راناعامر، محسن وڑائچ، متین جٹ،موسیٰ ناصر،عمر،باسط،فیضان،علی چوہان،شمعون،ابوبکر،ارحم،حماد،حمزہ چیمہ،معوذ چیمہ،محمد زبیر،مرتضی شاہ،نعمان مہر،رانا شرجیل،طحہ،عثمان مغل اور عبداللہ سمیت 70 نامعلوم طلبہ شامل ہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے20 طلبہ کو گرفتار کرکے مختلف جگہوں پر بھیج دیا۔