لاہور ( این این آئی) لاہور میں سموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔مصنوعی بارش کے لیے محکمہ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا رکیں گے۔ لاہور میں گزشتہ سال نگراں حکومت کے دور میں بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔