ضمنی بلدیاتی الیکشن‘ خیبر پی کے مختلف اضلاع میں میدان آج سجے گا

Oct 20, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ) نیبرہڈ، ویلیج کونسلز کی خالی نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاورسمیت خیبرپختونخوا مختلف اضلاع میں میدان آج سجے گا پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے پولنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اوربلاتعطیل شام پانچ بجے تک جاری رہے گی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سامان آج پہنچایا جائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق آج ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں ہو رہے ہیں انتخابات 53 ویلج، نیبر ہڈ کونسلز میں جنرل، خواتین، مزدور کسان اور نوجونواں کے لئے مخصوص نشستوں پر ہونگے نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک میں ضمنی انتخابات ہونگے ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پلاس، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، باجوڑ میں بھی ضمنی انتخابات ہونگے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 260 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 39 جنرل، 6 خواتین، 1مزدور کسان اور 7 یوتھ کی نشستیں شامل ہیں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم کردیاگیاہے پولنگ سٹیشنوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جو سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی انتخابی عملے کو آج ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور حیات اللہ نے کہاکہ پشاور کی تین تحصیلوں میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں تحصیل پشتخرہ،تحصیل بڈھ بیر اور تحصیل حسن خیل میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے تینوں تحصیلوں کی پانچ نیبرہوڈ/ویلیج کونسلوں میں الیکشن منعقد ہورہے ہیں تینوں تحصیلوں میں 21 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں