راولپنڈی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شیخ رشید کو مقدمے کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ علی امین گنڈا پور اور شہریار آفریدی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔دوران سماعت شیخ رشید، راجہ بشارت، صداقت عباسی، عثمان ڈار اور امجد نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ شیخ رشید کو مقدمے کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست میں مصروفیات کو جواز بنایا گیا جبکہ شہریار آفریدی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ پولیس نے جی ایچ کیس حملہ کاچالان عدالت میں پیش کردیا ۔شیخ رشید سمیت ملزموں میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔