باہمی تعلقات میں اہم پیشرفت‘ آئندہ ماہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

Oct 20, 2024

اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ سٹیل ملز اور آئل ریفائنری، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے منصوبوں‘ نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی 5 رکنی یورو ایشین اکنامک یونین میں شمولیت پر بھی اہم بات چیت ہو گی۔

مزیدخبریں