شنگھائی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس اور اسلام آباد پولیس

  شنگھائی تعاون تنظیم یوریشیائی سیاسی ، اقتصادی اور عسکری تعاون کی آرگنائزیشن ہے جسے شنگھائی میں 2001  میں چین، روس، ازبکستان ، قازقستان ، تاجکستان اور کرغیزستان کے رہنماؤں نے قائم کیا بعد میں پاکستان اور بھارت کو 10 جولائی 2015 کو بھی اس تنظیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ 9 جون 2017 کو مکمل رکنیت حاصل ہو گئی۔  شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس کی صدارت پاکستان کو کرنی تھی، یہ اجلاس 16 اکتوبر 2024ء  کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف نے کی۔ ایس سی او کانفرنس کی تیاریاں اسلام آباد میں کانفرنس سے ایک ماہ پہلے سے شروع کر دیں گئیں تھی، جس میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا تھا، اس میں بہت سے اداروں نے حصہ لیا اور دن رات محنت کر کے اسلام آباد کو دلہن کی سجا دیا اور شہر اقتدار کی سڑکیں اور عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہیں تھیں ایس سی او کانفرنس سے تعلق رکھنے والے ممالک کے سربراہان اور ممبران کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں نے اپنا پیشہ وارانہ کاردار ادا کرنے کے اپنے سربراہان کی قیادت میں شاندار طریقے سے فرائض منصبی ادا کیے۔  اسلام آباد پولیس نے اپنے سربراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب علی ناصر رضوی صاحب کی ماہرانہ قیادت میں ایک ماہ قبل سے ایس سی او کانفرنس میں شریک ممالک سے آنے والے مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں تھیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس آف پولیس اسلام آباد کی رہنمائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشن نے تمام ڈویڑنس کی متعدد بار بریفننگ کی اور اس کے ساتھ عملی طور پر حکمت عملی کے لیے اقدامات کیے ، اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ، ڈی آئی جی سکیورٹی ، تمام ایس ایس پیز ، اے آئی جی سپیشل برانچ نے دن رات اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے۔  اسلام آباد پولیس نے اپنے سربراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب علی ناصر رضوی اور دوسرے تمام اعلیٰ افسران کی قیادت میں ایس سی او کانفرنس کے سربراہان اور دوسرے مہمانوں کو ائیرپورٹ سے ریسیو کرنے سے روٹ ، سکیورٹی ، وینیو ، سپیشل برانچ اور باحفاظت کانفرنس میں شرکت ، اور واپس ائیرپورٹ تک چھوڑنے کے تمام مراحل انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض منصبی سر انجام دیے۔  اسلام آباد پولیس کے علاؤہ پاک فوج ، رینجرز ، پنجاب پولیس اور ایف سی نے بھی ایس سی او کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ، اس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس اور ایف سی کے آ? افسران اور جوانوں کی بھی میزبانی کی۔  شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس کی کامیابی انتہائی شاندار طریقے کی۔ جس سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں کاروبار کرنے کے لیے ماحول کو سازگار اور محفوظ بھی بنایا جا رہا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے  وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپنی پوری فورس کی انتھک محنت سے ایس سی او کانفرنس کے کامیابی سے انعقاد کے بعد بنیادی تنخواہ ( بیسک پے ) اور انعامات منظور کروائے ہیں جس  کے لیے پوری فورس آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  الحمدللہ اسلام آباد پولیس فورس کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور اس کے ساتھ وطن عزیز کی عظمت اور حفاظت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن