"پاکستانی کا معاشی مستقبل تابناک ہے"

Oct 20, 2024

امیر محمد خان

سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں مفاہمت کی جن ستائیس یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں یہ سفر کا محض ایک آغاز ہے اور سعودی عرب متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں خاص طور پر کان کنی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف ، صدر پاکستان آصف علی ذرداری ، اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے اپنی ملاقاتوں میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان کے معاشی مستقبل کو ایک تابناک اور خوشحال مستقبل سے تعبیر کیا ، پاکستانی قیادے انہیں ایو ایشن شعبہ خصوصی طور پر پاکستان کے بین الا قوامی ہوائی اڈوں کی آ?ٹ سورسنگ میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کوترغیب دی وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بالخصوص علاقائی اور عالمی چیلنجز کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے ویڑن 2030 کی حمایت سمیت دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں فلسطین، کشمیر اور اسلامو فوبیا جیسے معاملات پر سعودی عرب کے موقف کے حوالے سے سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں۔سعودی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وزیر کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون مزید مضبوط ہو گا۔وزیر اعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کو ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی جو پاکستان سعودی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قبل ازیں سعودی پاک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب معاشی استحکام میں پاکستان کا شراکت دار رہے گا اور اس کی پچاس سے زائد کمپنیاں پاکستان میں کاروباری مواقع پر بات چیت کا حصہ بن رہی ہیں۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں جو معاشی کامیابی حاصل کی وہ انتہائی متاثر کن ہے، سعودی عرب پاکستان کا شراکت دار رہے گا تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو۔پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم2019 کے 3 ارب سے بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو جاری لائسنس میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
جدہ میںپاکستانی سرمایہ کاروں کے فورم کے عہدیداری کیلئے دوڑ 
ایک طرف دوست ملک سعودی عرب اپنے سرمایہ کاروںکو پاکستان لاکر پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے مختلف فائدہ مند شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے اپنے سرمایہ کاروں کو تیار کررہا ہے ، دوسری جانب ہر ملک میںہمارے سفارت خانے اور قونصل خانے صرف اپنی پسند اورپسند پر ایک دوکاندار کو بھی سرمایہ کار کا درجہ دیکر پیشتر ممالک میںPakistan Inestment Forum بنا رہے ہیں اور قونصلیٹ و سفارت خانوں کے افسران سے ذاتی راہ رسم ، اورانکی قربت حاصل کرنے کو پیشتر پاکستانی اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں بڑے بڑے لوگوں سے تعلق رکھنا کوئی بری بات نہیں مگر ان ’’بڑے لوگوں‘‘ کو بھی چاہئے کہ وہ غیر جانبدار ہوکر ہر پاکستانی کو عزت دیں سعودی عرب کی مثال لے لیں سعودی عرب میں 22لاکھ پاکستانیوں سے زائد پاکستانی ہیں ان سب کا حق ہے کہ سفارت خانہ اور قونصل خانہ سبکوعزت دے ، سرمایہ کاری فورم بنانے کے ہر شوقین کیلئے ضروری ہے کہ یہاں اپنے سعودی سرمایہ کاروںکو اس بات پر راغب کرے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، اور وہ پاکستانی خود بھی یہاں اپنے جائز کاروبار کو ترقی دیکر اپنے سرمایہ سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاریں کریں، اسوقت پاکستان کو سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ،سعودی عرب نے یہاں موجود نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے کاروباری حضرات کو قانونی طور پر کاروبار کرنے کیلئے بہترین مواقع اورلائیسنس جاری کیئے ان لوگوں کے سعودی عرب میںکاروبار سے سعودی عرب کی صنعت بھی مضبوط ہورہی ہے۔ سعودی عرب میں بڑی تعداد میںوہ افراد موجود ہیں جنہیں اللہ تعالی نے بے شمار دولت سے انکی محنت کی وجہ سے مالا مال کیا ہے ، بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کوئی بھی فورم بنائے بغیر قونصلیت یا سفارت خانے کی کسی مدد کے بغیر پاکستان میں چھوٹی بڑی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ مگر کاش انکے ذہنوںمیں سعودی عرب میں طبی محکمے میںسرمایہ کاری کریں، سعودی عرب میں بہت سے بہترین ہسپتال ، نیزحال میں میںنے دیکھادوبئی اور ابو ظہبی میںبھی پڑوسی ملک بھارتی سرمایہ کار اس منافع بخش کاوبار سے منسلک ہیں۔ مگر ہم تو صرف ایک فورم ، دوسرا فورم ، پسندیدہ افراد کو فورم کے چکر میں پڑے ہیں، بڑے بڑے اجتماعات کرے ہیں خطیر رقم خرچ کرتے ہین پبلسٹی ہوتی ہے ، مگر پاکستان میں سرمایہ کاری کا ذکر ہوتا ہے ، وہاں جس قسم کے لوگ ــ’’سرمایہ کار ‘‘کے نام سے موجود ہوتے ہیںوہاںسے 10 ریال بھی سرمایہ پاکستان میں نہیں جاتا۔’’خدا را سیاست اور معمولی فوائد سے بالا تر ہوکر ملک کا سوچیں‘‘
پاکستانی صحافی جہانگیر خان کی سالگرہ 
جدہ میٰں صحافیوں کی سرگرمیاں
جدہ کے صحافی دوستوںنے اپنے دلعیزیزصحافی دوست جہانگیر خان کی سالگرہ منائی اور انہیںمبارک باد دی۔ معروف چینل نیوز ون کے ڈائیریکٹر نیوز عارف محمود ا عوان اور روزنامہ ’’پریس کانفرنس ، گجرانوالہ کے ایڈیٹرانچیف عمر بٹ کی عمرہ کیلئے آمد ،جدہ کے صحافی دوستوںنے جدہ کے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

مزیدخبریں