سپہ سالار عقیدہ ختم نبوت حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی خصوصی ہدایت پر دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص برطانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف ،ڈاکٹر زاھد ،حافظ جاوید ،فیاض صاحب اور خادمین بلاوڑہ شریف نے مدینہ ہال اولڈھم میں سالانہ بڑی گیارھویں شریف کی روح پرور محفل کا انعقاد کروایا۔جس میں مقامی کمیونٹی اور خادمین بلاوڑہْ شریف سے تعلق رکھنے والوں کی بھر پور شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر چودھری آفتاب حسین ،کونسلر ظہیر ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین ،کاروباری شخصیت کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی ،راجہ مسعود شامی -کارواں ادب بریڈفورڈ کے صدر ظہورالحق ،نوجوان مزہبی سکالر حافظ جاوید ،کونسلر آفتاب شریف ،برطانیہ کے مشہور ہوسٹ راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی، پاکستان سے آئے ھوئے پولیس انسپکٹر لیاقت علی ،کاروباری شخصیت خالد خالق ،راجہ طارق ربانی ،قاری محمد اسامہ خالد ،چودھری محمد منیر ،عمران مدنی ،راجہ عبادت علی ،حاجی طارق ،محمد نواز شامل تھے ،اس موقع پر سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی باشاہ نے شرکاء محفل سے ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی عالم اقوام امن کا گہوارہ بن سکتی ہے -ان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس پر کوء آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے روحانی محفل میں شریک ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا اور دم بھی کیااور کہا کہ وہ 31 دسمبر کو اولڈھمْ۔ میں ہونے والی عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔آقائے کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سوانح حیات اور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ کی زندگی کا احاطہ خادم خاص راجہ آفتاب شریف نے خوبصورت انداز میں بیان کیا -اور کہا کہ ہم برطانیہ میں رہنے والے عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپیل کی کہ 31 دسمبر 2024 کو اولڈھم میں ہونے والی سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس جس میں حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار خصوصی شرکت کر رھے ہیں اس میں بھر پور شرکت کریں - شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کی روحانی محفل میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا -اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی روحانی محفلیں تواتر سے ہونی چاہئے۔شرکاء نے بڑی گیارھویں شریف کی کامیاب روحانی محفل کروانے پر انتظامیہ کو مبارک دی -آخر میں روحانی محفل میں شریک ہونے والوں کی تواضع خصوصی لاھوری لنگر سے کی گئیں۔
شرکاء محفل نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانیت اور مزہب ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کا واحد راستہ آقائے کائنات کی سیرت کو اپنانے اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ھونے سے ہی ممکن ہے۔