کلرسیداں(نامہ نگار)سکول میں بچوں کے درمیان جوتوں اورچپلوں کے تنازع پر لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی۔ملزمان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔نورین شہزادی سکنہ رکھ غزن آباد نے مقدمہ درج کروایا کہ محمد شعیب میرا حقیقی بیٹا ہے۔سہ پہر 3بجے کے قریب جبران مسلح پسٹل 30بور،سام مسلح آہنی راڈ،علی،نینوں مسلح ڈنڈے میرے گھر میں داخل ہو گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی اور سام نے وارآہنی راڈ میرے بیٹے کے ہاتھ پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔