اٹک پو لیس کی کا رروائیاں ، اسلحہ برآمد ،5ملزمان گرفتار 

اٹک (نامہ نگار ) تھانہ صدر اٹک پولیس نے شفیع اللہ ولد سخی ساکن جھلا خان چوک اٹک اور لیاقت علی ولد محمد اشفاق ساکن سنجوال سے دوران چیکنگ ہر دو ملزمان سے 1/1پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن  برآمد کر لیے دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نیولید جان ولد اسفند یار سکنہ چارسدہ حال ڈھوک مسکین سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم سہیل شاہ ولد طاہر شاہ ساکن ڈھوک مسکین حسن ابدال سے دوران تفتیش سے اسلحہ آتشیں پسٹل برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے مشکوک شخص حسین جاوید ولد جاوید اقبال ساکن کھنڈا تحصیل جنڈ کی تلاشی لینے پر غیر قانونی پسٹل معہ ایونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن