فتنوں سے محفوظ رہنے کیلئے اولیا کرام سے وابستگی ضروری  ، ابوالرضا محمد داد رضوی 

  چکوال(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے امیر الحاج مولانا پیر ابوالرضا محمد داد رضوی آف گوجرانولہ نے کہا کہ غوث اعظم حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اولیا اللہ کے فیضان سے مستفیض ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پیر ابوالرضا محمد داد رضوی نے جامع مسجد فاطمتہ فیصل بالمقابل جنازہ گاہ عثمانیہ جامعہ قبرستان چکوال میں جامعہ قادریہ رضویہ اکرم العلوم کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر آمد خاتم الانبیا و غوث الوری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیر ابوالرضا محمد داد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے نئے نئے فتنوں سے محفوظ رہنے کے لئے اولیا کرام کے دامن سے وابستگی نہایت ضروری ہے،غوث اعظم رحم اللہ علیہ کے فیضان کا حصول آ پ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے،کانفرنس کی سرپرستی علامہ محمد شفیق الرحمن رضوی نے کی،،کانفرنس میں پیر سید مراتب علی شاہ مفتی جاوید اقبال رضوی،مفتی عامر جاوید رضوی،مولانا محمد عبدالغفور رضوی،مولانا قاری عصمت اللہ مولانا خضر،مولانا گل محمد رضوی،مولانا حافظ محمد ایوب رضوی، محمد داد انور رضوی اور تنظیمات اہلسنت کیکارکنان نے شرکت کی پاکستان سنی تحریک کے کارکنان نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے،تلاوت کی سعادت قاری صفدر علی چشتی حاصل کی۔،جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قاری برہان علی نقشبندی ہدیہ نعت شریف پیش کی،نقابت کے فرائض حافظ صابر حسین نورانی ادا کیے،آخر میں الحاج مولانا پیر ابو الرضا محمد داد رضوی نے ملک وملت کی سلامتی کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن