مدارس کیلئے خصوصی اقدامات کرر ہے ہیں، شبیر احمد عثمانی 

Oct 20, 2024

 اٹک (نامہ نگار ) مدارس کے بچوں کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کیلئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت خاص طور پر اقدامات اٹھارہی ہے اور بچوں کوسکالرشپ بھی دیں جارہی ہے، بلا سود،آسان اقساط پر موٹرسائیکل بھی دیں رہی ہے، اور حکومت مدارس کیلئے خصوصی طور پراقدامات کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعظم پاکستان امور کشمیر و گلگت  بلتستان شبیر احمد عثمانی نے تین میلہ چوک اٹک کے قر یب مدرسہ جامعہ طارق محمود میں سالانہ ضلعی حسن قرآت مقابلہ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پروگرام کے منتظم مہتمم جامعہ ہذاشیخ احمد اور صدر جامعہ محمد جنید بھی موجو د تھے،سالانہ ضلعی حسن قرآت مقابلہ میں ضلع بھر سے بچوں نے حصہ لیا،تقریب میں بریگیڈئیر حیدر عباس،مرکزی رہنماء جے یو آئی مولانا شیر زمان،ضلعی رہنما جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی،تحصیل عہدیدار مولانا عبد الوحید صدیقی،مفتی یاسر زمان سمیت علمائے کرام اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب میں ملک کے مشہور نعت خوان عبدالباسط حسانی نے حمد و نعت کا کلام پیش کیا اور اس کے بعد تمام شریک مقابلہ بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرٹیفکیٹس اور پہلی تین پوزیشن ہولڈرز کو نقد رقوم بطور انعام دیں گئیں۔

مزیدخبریں