اسلام آباد(خبرنگار)پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا 45واں سالانہ فورم اور CAP-ICCکا 13واں اجلاس قومی اسمبلی کی میزبانی میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن (PGA) کا 45واں سالانہ فورم اور CAP-ICC کا 13واں اجلاس 28 اور 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگااجلاس میں عالمی قانون ساز اداروں کے اراکین، قانونی ماہرین، دانشور، بین الاقوامی کریمنل کورٹ اور عالمی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انصاف کے فروغ، قانون کی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی کے تدارک اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گااجلاس میں روم سٹیٹوٹ (Rome Statute) پر بھی غور کیا جائے گا کہنہ مشق سیاستدان رکن قومی اسمبلی اور PGA کے صدر سید نوید قمر اجلاس کی صدارت کریں گے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کے شرکا کا بھرپور خیر مقدم کرنے اور مباحثوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تیاریاں کر رہا ہے اسلام آباد میں اس تقریب کا انعقاد پاکستان کے عالمی انصاف، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ میں کردار کی عکاسی کرتا ہے پی جی اے کا سالانہ فورم اور CAP-ICC کا اجلاس پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عالمی قوانین پر مبنی نظام کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا