اسلام آباد(خبرنگار+خصوصی رپورٹ)گرلز سپورٹس کارنیول 2024 میں فٹ بال کا گولڈمیڈل آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ راولپنڈی نے جیت لیاتعلیمی بورڈ مردان نے سلور اور اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو اسلام آباد نے برونز میڈل اپنے نام کیافائنل کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن و چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے فاتح ٹیم کو گولڈمیڈلز اور 15000روپے، سیکنڈ ٹیم کو سلور میڈلز اور 10000روپے جبکہ تھرڈ ٹیم کو برونز میڈلز اور 7000روپے کیش پرائز سے نوازا گیا اس موقع پر فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم، فیڈرل بورڈ اور ایف ڈی ای کے اشتراک سے منعقدہ گرلز سپورٹس کارنیول میں ملک بھر سے 4000سے زائد طالبات نے حصہ لیا اس کا مقصد سکول سپورٹس کی بحالی اور بچیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اب اس کو مستقل سالانہ ایونٹ بنائیں گے اور اس کا دائرہ ملک کے تمام بڑے شہروں تک پھیلائیں گے گرلز سپورٹس کارنیول میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہوئے آج بروز اتوار میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب لیاقت جمنازیم میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہونگے