یونیسکو چیئر برائے بایوایتھکس کے یونٹ نے عالمی یومِ بایوایتھکس منایا

Oct 20, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ نفسیات میں موجود یونیسکو چیئر برائے بایوایتھکس کے یونٹ نے عالمی یومِ بایوایتھکس 2024منایا اس سال کا موضوع ’’عدم امتیاز اور عدم داغداریت‘‘تھا، جو یونیسکو کے یونیورسل ڈکلیئریشن برائے حیاتیاتی اخلاقیات اور انسانی حقوق کے آرٹیکل 11کے مطابق ہے نفسیات کے شعبے کے رہائشی ڈاکٹروں نے اس تقریب میں بھرپور حصہ لیاپروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، جو پاکستان میں حیاتیاتی اخلاقیات یونٹ کے سربراہ، شعبہ نفسیات کے چیئرمین اور پمزکے ڈین ہیں نے انسانی روابط اور تعلقات کو فروغ دینے میں عدم امتیاز اور عدم داغداریت کے اہم کردار کو اجاگر کیا 

مزیدخبریں