اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آبا دپولیس میں بھرتی اور جاری پروجیکٹس کے حوالے سے سنٹر ل پولیس آفس میںاہم اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ و جنرل عبدالحق عمرانی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی نے آئی جی اسلام آباد کوتمام تر امورپر بریفنگ دی،جبکہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کو نئے پروجیکٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری پروجیکٹس میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے عمل میںقانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا اور بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت میںیقینی بنایا جائے گا۔