راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ہمدردنونہال اسمبلی کے سپیکروڈائریکٹرجنرل ہمدردیونیورسٹی اسلام آ بادامتیازحیدراورہمدردشوری کے سپیکراورسابق چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈاسلام آبادپر وفیسر نیاز عرفان سمیت دیگردانشوروں نے شہیدحکیم محمد سعید کوپاکستان کی عظیم شخصیت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ آپ ایک درددل رکھنے والے عظیم پاکستانی رہنماتھے شہیدحکیم محمدسعیدملکی تاریخ کاایسانام ہے جوطب ،علم،خدمت خلق اورانسانیت کے فروغ کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گاوہ ایک ممتاز معالج، مصنف ،انسان دوست تھے انہوں نے شعبہ طب میں نمایاں خدمات سرانجام دیںان کی تمام زندگی پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ کو17 اکتوبر 1998 میں روزے کی حالت میں شہید کردیاگیا آپ کی شہادت عظیم قومی سانحہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے شہیدحکیم محمدسعید کی26 ویں برسی کے موقع پرہمدردمرکز میں ہمدر دشوری اورہمدرد نونہال اسمبلی کے خصوصی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عنوان''شہیدحکیم محمدسعیدکے افکار،صاحب الرائے اورمستقبل کے معمار''تھا قومی صدرہمدردشوری سعدیہ راشدنے کہاکہ شہید حکیم محمدسعیدنے ہزاروں طلبہ کوزیورتعلیم سے آراستہ کیااورملک کوبے شمارقابل اورہنرمند افراددیئے ہمیشہ ملک کی بہتری اورعوامی فلاح کے کام کئے۔ آپ کی خدمات نسل نوکیلئے مشعل راہ ہیں آپ کانام ملکی تاریخ میںسنہری حروف سے لکھاجائیگا اس موقع پرطلبہ وطالبات نے تقاریر جبکہ دانشوروں ڈاکٹر ریاض احمد،نعیم اکرم قریشی ،حکیم بشیربھیروی ،انجینئر مظفراقبا ل،تنویر نصرت اور طارق شاہین نے اپنے خطابات کے ذریعے شہیدحکیم محمدسعید کوان کی طبی ،ملی ،تعلیمی سمیت دیگرمختلف شعبوں میں نمایاں خدما ت سرانجام دینے پر شاندارالفاظ میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
حکیم محمدسعید درددل رکھنے والے عظیم پاکستانی رہنماتھے،پروفیسرنیازعرفان
Oct 20, 2024