راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن(اپسکا)کے زیر اہتمام مورخہ 17اکتوبر2024کو حلف بر داری برائے کابینہ اپسکا پنڈی گھیب کے سلسلے میںپر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈویثرنل اور ضلعی قیادت صوبائی نائب صدر ذولفقار احمد،ڈویثرنل صدر عرفا مظفر کیانی سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویثرن گل زبیر، ضلعی صدر ملک محمد حفیظ، سینئر نائب ضلعی صدر چوہدری ارشدلطیف ملک محمد مشتاق ضلعی صدر اٹک، شیخ محمد سعید ضلعی نائب صدر اٹک نے شرکت کی۔ تقریب میں عالیہ عنبر نو روز ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل پنڈی گھیب نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں تقریب میں نجی تعلیمی اداروں کے سر براہان و مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مہمان خصوصی عرفان مظفر کیانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں سر پرست اعلی تنویر عباس المعراج پبلک سکول پنڈ پریوال، صدر حافظ محمد رضوان قائد سائنس فائونڈیشن سکول چکی، نائب صدر عمیر اقبال یس ای ایس سکول سسٹم پنڈی گھیب، جنرل سیکرٹری آصف اقبال اسلامک فائونڈیشن سکول مگھاں، جوائنٹ سیکرٹری سید محمد طارق شاہ اجالا پبلک سکول غریبوال،انفارمیشن سیکرٹری حبیب الرحمن انجم علیم پبلک سکول ہجڑی، فنانس سیکرٹری قاری شہزاد اقبا ل اسلامک فائونڈیشن سکول مگھیاں، میڈیا کو آرڈینیٹر شاہد خان ڈھلیاں گرائمر سکول بطور پنڈی گھیب کابینہ شامل ہیں، اس کے علاوہ عدنان نعمان ہاشمی منیرنگ ہل گرامر سکول سسٹم کمڑیال نے تحصیل پنڈی گھیب کی جانب سے ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری اور امیر خان انجم سر پرست قائد سائنس فائونڈیشن سکول سسٹم تحصیل پنڈی گھیب نے ڈویثرنل سطح پر نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنبر نوروز ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل پنڈی گھیب نے نجی تعلیمی اداروں کی کار کردگی کو سراہا۔
اپسکا پنڈی گھیب کابینہ کی تقریب حلف برداری
Oct 20, 2024