اسلام آباد(خبرنگار)سپارک نے تمباکو کنٹرول پالیسیوں سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا جس میں حکومتی اہلکار، عوامی صحت کے وکلا، سول سوسائٹی کے افراد، اینٹی تمباکو کے کارکنان، اور نوجوانوں نے شرکت کی اور پاکستان میں تمباکو اور اس سے منسلک مسائل کے خاتمے پر گفتگو کی وزیر برائے پیٹرولیم، مصدق مسعود ملک، نے اپنی تقریر میں تمباکو کے خلاف اجتماعی عمل کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے فائدہ کی بجائے مجموعی طور پر نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہوگی، کیونکہ تمباکو نوشی کے خلاف جنگ اصل میں مافیا کے خلاف جنگ ہوگی انہوں نے صحت کے سنگین مضمرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا، "سگریٹ نوشی کا کینسر سے گہرا تعلق ہے، اور ایسی کوئی بیماری نہیں ہے جو اس سے منسلک نہ ہو۔ ہر سال 150,000 سے 200,000 لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے فوت ہوتے ہیں۔ کیا ان ڈیڑھ دو لاکھ لوگوں کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں
سگریٹ نوشی سے فائدہ کی بجائے مجموعی طور پر نقصان ہو رہا ،مصدق ملک
Oct 20, 2024