ہر تیسری صنعتی کمپنی کو نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ،رپورٹ

اسلام آباد(خبرنگار)کیسپرسکی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر تین میں سے ایک صنعتی کمپنی کو باقاعدہ نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،45 فیصد کاروباری ادارے مہینے میں متعددبار انفامیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور ڈیتا سکیورٹی جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔جب کہ صرف 12 فیصد کمپنیاں سال میں ایک بار یا اس سے کم  ایسے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں یہ وہ نتائج ہیں جو کاسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے، جس میں جیو ڈسٹری بیوٹڈ کمپنیوں کو درپیش نیٹ ورک اور انفارمیشن سیکیورٹی چیلنجز کی چھان بین کی گئی ہے۔صنعتی کمپنیاں عام طور پر جغرافیائی طور پر تقسیم شدہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہیں جن میں فیکٹریاں، برانچ آفس اور دیگر اہم سہولیات مختلف مقامات پر واقع ہیں۔کاسپرسکی کی رپورٹ بعنوان ’جغرافیائی طور پر تقسیم شدہ کاروبار کا انتظام کرنا: چیلنجز اور حل‘  کے مطابق  متعدد مقامات کے ساتھ صنعتی اداروں کو باقاعدگی سے آئی ٹی انفراسٹرکچر اور انفارمیشن سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔، 49 فیصد مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا کہنا ہے سائبر سیکیورٹی کے واقعات کا موثر پتہ لگانا اور حل کرنا سب سے مشکل کام تھا۔

ای پیپر دی نیشن