راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )سیاسی و سماجی رہنما رانامحمد کامران نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے اور لوگوں کے کام آکر جو دلی سکون ملتا ہے وہ کسی اورکام میں نہیں ہے ،بحیثیت تاجررہنما گزشتہ15سالوں سے تاجر برادری کیساتھ ملکر عوام کی خدمت کررہا ہوں ،مجھ سے جو کچھ ممکن ہوسکا پیپلز کالونی،علامہ اقبال کالونی کے تاجروں کیلئے کیاآئندہ بھی تاجر برادری اورعوام کی خدمت کیلئے جو کچھ ممکن ہوسکاکروں گا تاجروں،عوام نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیاان کے اعتماد کو نہ پہلے کبھی ٹھیس پہنچائی اورنہ آئندہ پہنچائوں گا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں معززین علاقہ اور تاجربرادری کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رانامحمدکامران نے کہا کہ اس وقت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاںرہیں گے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں عوام کومشکلات سے نکالنا ان کے مسائل حل کرنا ہی سب سے بڑی خدمت ہے اوراس سلسلے میں حلقے کے لوگوں کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہوں اورجوکچھ ممکن ہوتا ہے ان کیلئے کرتا رہتا ہوں۔