راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انسداد ڈینگی اور سموگ کی ہدایات اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئندہ ہفتے ہونیوالے پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناساجد صفدر کے گرینڈ صفائی آپریشن کے احکامات پر روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی شہر،مری اور تحصیلوں میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز مصروف عمل ہیں،سموگ کے خاتمے کیلئے شہر کی سڑکوں کو دھویا جا ریا ہے،ڈینگی کی روک تھام کیلئے نالیوں کی ڈی سلٹنگ،خالی پلاٹوں کی صفائی کی جا رہی ہے،روزانہ کی بنیادوں پر سڑکوں،گلیوں کی مکینیکل سوئینگ اور واشنگ یقینی بنائی جارہی ہے،ویسٹ کنٹینرز کو بھی روز دھویا جاتا ہے،شکایات کے اندراج کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1139فعال ہے، اہلکار شکایات درج کرکے ان کا ازالہ یقینی بنارہے ہیں،ساتھ ہی سوشل میڈیا اکانٹس پر ٹیگ کی گئی شکایات کو بھی فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے،جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے آگاہی مہم میں شہریوں کوڈینگی اور سموگ کی وجوہات،نقصانات اور روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا اہتمام کریں،کوڑاکرکٹ کو آگ نہ لگائیں،گردو غبار روکنے کیلئے پانی کا چھڑکا کیا جائے،ماسک اور عینک کا استعمال کریں،گاڑیوں کا معائنہ کروائیں اور ہر شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری ضرور کرے۔
انسداد ڈینگی مہم، گرینڈ صفائی آپریشن جاری،حفاظتی اقدامات سے آگاہی
Oct 20, 2024