راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے ہنگاموں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں والدین اور اساتذہ اپنا کردار ادا کریں، حکومت بچوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے، عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے معاملے کی شفاف انکوائری کرکے رپورٹ مرتب کی جائے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، نائب صدر کرنل ر فواد حنیف، سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب محمد اعجاز ملک، افتخار حسین ملک، ضلعی صدر راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ اور تحصیل جنرل سیکرٹری عدنان نثار نے گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس آگ کو ہوا دینے کی بجائے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، طلبا ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل کر اپنے وطن کو تباہ نہ کریں، راولپنڈی میں طلبا کی طرف سے کالجز پر حملہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے، طلبا ہماری قوم کے بچے ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔