کئی گھروں سے ایک لاکھ سے زائد نقدی ،8 لاکھ روپے مالیتی سونا،قیمتی سامان چوری

Oct 20, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ رتہ امرال کو عطا مصطفی نے بتایا کہ فاروقیہ چوک میں میرے گھر سے 80 ہزار روپے کی نقدی اور چار موبائل چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد حفیظ نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں میری 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ سول لائن کو راجہ محمد ادیس نے بتایا کہ میں فیملی کے ہمراہ کچہری کی جانب سے ائر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے میری گاڑی روک لی اور گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے کی نقدی ،ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چھین کرفرار ہوگئے تھانہ نصیرآباد کو انسپکٹر محمد سعید نے بتایا کہ نیو آفیسرز کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے، 8 لاکھ روپے مالیتی سونا، 1500 روپے مالیتی ڈیوائس چوری کرلئے گئے تھانہ صادق آباد کو محمد عمیر نے بتایا کہ غوثیہ چوک میں میرے کمرے سے 40 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ روات کو عنصر خلیل نے بتایا کہ فیز 7 میں میرے گھر سے تین لاکھ روپے مالیتی واش روم کا سامان اور 37 ہزار روپے مالیتی سیکیورٹی سسٹم چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کو عائیز علی نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ سٹی کو سجاد اشرف نے بتایا کہ چائنہ مارکیٹ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو علی بہادر نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ آر اے بازار کو محمد جاوید نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا

مزیدخبریں