راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر4 راولپنڈی،گورنمنٹ ہائی سکول DAV کالج روڈراولپنڈی کا دورہ کیا اورکہا حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024منعقد کراویاجا رہا ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام امتحانی عملہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے سر انجام دے اگر ان پر کوئی اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو وہ اس کی اطلاع فورا براہ راست مجھے یا مرکزی کنٹرول روم کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے۔
کنٹرولرراولپنڈی بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے
Oct 20, 2024