شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ملک کی ترقی اور تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا، ایم اے ہارون شیخ 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ایم اے ہارون شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس  ملک کی ترقی اور تعمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا احتجاجی انتشار کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں سیاسی انتشار سے ملکی معیشت و ترقی کے راستے مسدود ہونگے جو یقینا ملکی مفادکے خلاف بغاوت کے زمرے میں آئیں گے۔ پاکستان موجودہ سنگین حالات میں مذہبی ،لسانی تعصبات و فرقہ وارانہ سازشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ملکی امن و استحکام و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں قومی و ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن