راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اسرائیلی حملے میں حماس کے نئے پولیٹکل بیور وکے سربراہ یحیٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یحی السنوار حماس کے بڑے نڈرمجاہداور جنگجو رہنما تھے کہا جاتا ہے کہ وہ7اکتوبر2023 اسرائیل پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے انہوں نے طویل عرصہ اسرائیلی قید میں گزارا وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے اسرائیل کے خلاف ایک موثر اور جذبہ جہاد سے لبریزتوانا آوازتھے انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ،حسن نصراللہ اور اب یحی السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کانتیجہ ہے ۔
یحیٰ السنوار کی شہادت پرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرکا اظہار افسوس
Oct 20, 2024