مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپورکام کئے، ملک ابراراحمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و ایم این اے ملک ابراراحمدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت ملی ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپورکام کیے،ایٹمی دھماکے کرکے قائد نوازشریف نے ملک کادفاع ناقابل تسخیربنایا،موٹرویزکاجال بچھایا،راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اوردیگر میگا پراجیکٹ عوام کو دئیے گئے اب بھی عوام کی فلاح و بہبودکیلئے وفاق میں وزیراعظم شہبازشریف اور پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز دن رات کوشاں ہیں،کینٹ کاعلاقہ ن لیگ کا گڑھ ہے ہربار کی طرح اس بار بھی انشا اللہ ن لیگ کے نامزد امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ6حاجی طارق راجپوت کو کینٹ کے عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ن لیگ کے نامزد امیدوار کینٹ بورڈوارڈ6راولپنڈی حاجی طارق راجپوت کے ڈھوک سیداں روڈ پر مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ رشیداحمدخان،ممبر کینٹ بورڈ ارشدمحمودقریشی،ملک عمران افسر،سابق کونسلرچوہدری عمر ،حاجی شمور،ساجد راجپوت،حاجی سلیم راجپوت،ملک شاہین،حاجی یونس،عبدالقدیر راجپوت،علی رضا ،جنرل سیکرٹری ن لیگ پی پی14شوکت بٹ،ملک اجمل حفیظ،چوہدری طیب،معززین علاقہ اورعوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ایم پی اے ملک منصورافسرنے کہا کہ وارڈ6سے دوبار  ممبر کینٹ بورڈ منتخب ہوچکا ہوں جتنامجھ سے ممکن ہواعوام کی خدمت کی ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد بھی عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ن لیگ کے نامزد امیدوار کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ6حاجی طار ق راجپوت نے کہا کہ میں اسی وارڈکارہائشی ہوں تمام برادریاں میری اپنی ہیں علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جیتوں یاہاروں عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے قبرستان کیلئے جگہ خریدنا،ڈسپنسری کاقیام،بیوہ عورتوں کیلئے ماہانہ فنڈزفراہم کرنا،بچوں کیلئے پارک،گرائونڈ ودیگر چھوٹے بڑے کام کرنا اولین ترجیحات اورمیرے منشورکاحصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن