اسلام آباد (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ئوں مرزاعبدالغفار خان اور سید اظہر زمان ہمدانی نے کہا کہ قوم سانحہ کار ساز کے شہدا کو فراموش نہیں کرسکتی۔ شہدا پیپلز پارٹی ہی نہیں 25 کروڑ پاکستانیوں کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہدا کی قربانی ضرور رنگ لائیں گی۔ وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ شہدا سے بھرپور ہے، کارکن شہدا کی وارث جماعت اور اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں ۔ مرزا عبدالغفار خان نے کہا کہ سانحہ کارساز کو 17سال بیت گئے لیکن آج بھی 177 جیالوں کی شہادت کا غم دلوں میں تازہ ہے سید اظہر زمان ہمدانی نے کہا کہ18اکتوبر 2007 ایک ایسی قربانی کی لازوال داستان ہے کہ جب کارساز کے مقام پر جیالوں نے شہادت قبول کرکے اس ملک میں جمہوریت کی شمع کو روشن کی اور یہ ثابت کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔