گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجراں کے صدر راجہ جواد، بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدور مرزا عمر اسد اللہ ایڈووکیٹ، راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ راجہ احمد بلال ناصری ایڈووکیٹ، ذوالفقار شاہ ایڈووکیٹ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سرمد حسین کیانی، صدر انجمن تاجراں صدر تاجر اتحاد گروپ مرزا وقاص اکبر،ماہر تعلیم عبدالرؤف کیانی، صدر پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف، صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راجہ شفقت علی خان، سینئر صحافی عامر لطیف بھٹہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی نوجوان کا مستقبل تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے اگر آج ہم نے وقت ضائع کر دیا تو آنے والے کل میں اندھیرا ہوگا مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے طلباء موجودہ حالات میں اپنے والدین، اساتذہ کے احترام کا دامن نہ چھوڑیں اور علم حاصل کرنے کے لئے اپنی تگ و دو جاری رکھیں انفرادی سوچ سے اجتماعی مقصد کی تکمیل ہوگی ہم نے مل جل کر اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے اپنے ذہنوں اور سوچ کو مثبت راہوں پر ڈال دیں اور تہیہ کر لیں کہ ہم نے تعلیم حاصل کر کے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اپنے ارد گرد کے ان چند لوگوں پر بھی کڑی نظر رکھنی ہے جو ایسے عزائم رکھتے جو آپ کو اصلاحی پہلوؤں سے ہٹا کر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سرگرم ہیں اگر ہر طالب علم محنت لگن کے ساتھ آگے بڑھے تو منزل اس کے قدم چومے گی۔