تربیلا (نامہ نگار ) گزشتہ رات تحصیل غازی کے موضع میاں ڈھیری میں پانچ نقاب پوش ڈاکو ممتاز ولد شیردل کے گھر میں داخل ہوئے گھر کے افراد کو اسلحہ کی نوک پر ایک کمرے میں یرغمال بنا کر 8 تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقد اور 04 قیمتی موبائل لوٹ کر رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ متاثرہ شخص نے تھانہ غازی میں ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ غازی میں درخواست دے دی ہے۔