مری (نامہ نگار خصوصی) مفتی عبد الرزاق چشتی گولڑوی کی وفات دور حاضر کے ایک ایسے عالم باعمل اور صوفی منش شخصیت کی وفات ہے جس سے وطن عزیز خصوصاً خطہ کوہسار کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور مرحوم کی کمی کا پورا ہونا ممکن نہیں ،مرحوم ایک با عمل عالم دین تھے جن کی باتیں آنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امجد ارباب عباسی صدر پاکستان عوامی تحریک این اے 51 اور امتیاز احمد علوی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع مری نے اپنے مشترکہ بیان میں کرتے ہوے کہا ہے کہ مفتی عبد الرزاق چشتی گولڑوی صدق و اخلاص میں موجودہ دور میں مستند حوالہ سمجھے جاتے تھے۔ تحریک منھاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ عہدے داران اور وابستگان نے مرحوم کے بیٹے علامہ مفتی تسنیم سلطان قادری چستی اور ہمشیرگان مع جملہ پسماندگان دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے امجد ارباب عباسی اور امتیاز احمد علوی نے کہا کہ 20 اکتوبر بروز اتوار ایک بجے مرکزی جامع مسجد غوثیہ موٹر ایجنسی میںا تحاد اہل سنت کی جانب سے دعائے قل کا اہتمام ا کیا گیا ہے ۔ تقریب میں مرحوم کے بیٹے حضرت علامہ مفتی تسنیم سلطان قادری چستی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔