کھنڈہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے سینئر رہنما خان قربان خان بہلول نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کو معاملہ فہمی و قائدانہ صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کی آواز بلند کی ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں اور غریبوں کے دل ہمیشہ پیپلز پارٹی کیلیے دھڑکتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہاریوں ,مزدوروں ,کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا بھٹو خاندان نے کبھی بھی متشدد سیاست اور بدلہ لینے کو خاطر میں نہیں رکھا بلکہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی یے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلیے معاہدہ پیپلز پارٹی کی سوچ کا ترجمان ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے روشن مستقبل کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتی ہے انہوں نیکہا کہ سندھ حکومت کا گوگل کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنا اعزاز کی بات ہے اس اقدام سے سندھ بھر کی یونیورسٹیوں اور طلبا کی ترقی کیلیے ہماری شراکت داری کے عزم کو تقویت ملے گی ۔