وفاق کنسٹرکشن کے شعبے کو خصوصی مراعات دے:اظہرالاسلام

Oct 20, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ)ا نجینئر اظہر الاسلام  نے کہا ہے کہ  قومی معیشت کا انحصار  کنسٹرکشن انڈسٹری اور رئیل اسٹیٹ پر ہے تعمیراتی شعبے کے لیے فنانسنگ ایک سنگین مسئلہ بناہواہے ، حکومت کنسٹرکشن کے شعبے کو خصوصی مراعات دے کیوںکہ یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کسی ملک میں معاشی بحران آتا ہے تو اس ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ تعمیراتی شعبے کو مراعات دی جائیں معیشت کی ترقی کا دارو مدار تعمیرات شعبے کی ترقی میں ہی ممکن ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے ٹیکس وصولی کو بڑھانا ہوگا،ٹیکس ریونیو  کو بڑھانے کیلئے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ضروری ہے ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس لگا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ لوگ ٹیکس چوری کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر  ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ  لوگ ٹیکس نیٹ میں خود سے آئیں۔  

مزیدخبریں