نڈر اور بہادر،شہید کانسٹیبل محمد احسان آبائی گا ؤں میں سپرد خاک 

 گوجرخان (نامہ نگار) نڈر اور بہادر،شہید کا نسٹیبل محمد احسان سپرد خاک، راولپنڈی پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد احسان کیانی کوان کے آبائی گاؤں کوری راجگان نزد بھاٹہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس افسران اور سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت علاقے و دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں نے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی نڈر اور فرض شناس کانسٹیبل محمد احسان کیانی گزشتہ روز تھانہ روات کے علاقہ میں ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن