حضرو(نمائندہ نوائے وقت )ملک امین اسلم خان سے چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے ممبران کی ملاقات اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ملک امین اسلم نے چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے قیام اورخدمات کوسراہااوراپنے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے اس کمیٹی کو فنڈ بھی مہیا کروں گا اور جہا ں تک چھچھ عوامی خدمت کمیٹی نے جن عوامی مسا ئل کے بارے میں آگاہ کیا ہے جن میں سول ہسپتال حضرومیں سہولیات کی کمی،بوائز کالج حضرو میں اساتذہ کی کمی اور علاقہ کے دیگر مسائل کے حوالے سے بھی اعلی حکام سے بات کر کے ان کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ عوامی مسائل پر انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹر فلٹریشن پلانٹ جو اپنے دور میں میں نے عوام کی سہولیات کے لیے پینے کے صاف پانی کے لیے لگائے تھے وہ آپ کی اس چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے مطابق جو آج آپ کہہ رہے ہیں کہ کچھ فلٹریشن پلانٹ بند پڑے ہیں اب باضابطہ مجھے درخواست دیں میں اس مسائل پر ڈپٹی کمشنر اٹک سے ملوں گا اورہر صورت میں آپ کی درخواست پر عمل درآمد کروا کر ان کی خرابی پر جو کام ہے وہ بھی ہر حالت میں کروا کر ان کو چالو کرواں گا تاکہ حضرو سٹی کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے چھچھ عوامی خدمت کے کمیٹی ممبران جن میں سرپرست اعلی الحاج طارق علی خان،جنرل سیکرٹری طارق ہشتم،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر فیاض خان،نائب صدر شکیل خان،سیکرٹری انفارمیشن فیصل خان،ابوبکر نقیب سمیت ملک امین اسلم گروپ کے ممبران طارق محمود ٹوانہ،ملک ثمر عباس،ملک امجد،سرفراز ڈار سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔
ملک امین اسلم خان سے چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے ممبران کی ملاقات
Oct 20, 2024