فتح جنگ (نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سردار سکندر حیات خان آف واہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خر م خان اور چودری عادل علی خان کے زیر اہتمام دعائیہ محفل منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کے بعد اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں مرحوم کے صاحبزادے سردار محمد علی حیات خان سمیت سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر)حسن اظہر حیات خان ،جنرل (ر)صبیح القمرزما ن ، سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید،بریگیڈئر مکرم خان،سابق سفیر شاہد کمال،چیف ایگزیکٹو ہاشوانی گروپ مرتضی ہاشوانی،نعیم الدین خان چیئرمین زرعی ترقیاتی بنک،سردار کامران نوازش خان اٹک ،سردارطارق جنگ خان نیکا ،ائر مارشل نیاز حسین،کرنل عامر خان واہ ،سینئرصحافی سردار سلطان سکندر، میجر عرفان نوازش خان اٹک ،میجر سعد حسن خان ناڑہ،ندیم حیات خان واہ، آ فتاب احمد خان ، عدیل افضل خان جھنگ ،ثاقب خان کھٹڑ پنڈ بہادر خان، سردار تیمور جنگ خان نیکا، سردار زبیر ممتاز خان واہ،سید اسد علی شاہ سنگ جانی ،سرداراختر علی خان شہرائے سعداللہ ،بیرسٹر خرم ہاشمی ،بیرسٹر آ غا محمد علی،سردارعامر علی خان شہرائے سعداللہ اور خاور بخآری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حیات فیملی کا شمار برصغیر پاک و ھند کے بڑے سیاسی خاندانوں میں ھوتا ھے قیام پاکستان سے پہلے اور قیام پاکستان کے بعد ان کو ھمیشہ خاص مقام حاصل رہا ۔
خر م خان کے زیر اہتمام سردار سکندر حیات کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل
Oct 20, 2024