مری (نامہ نگار خصوصی)تھانہ پھگواڑی کی یونین کونسل پوٹھہ شریف میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سات سالہ معاویہ جو انتہاء نگہداشت وارڈ میں ہے اس کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے ۔ اہل علاقہ نے ایسی تقریبات میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کو علاقہ کی پولیس کیلئے ایک کھلا چیلنج قرار دیتے ہوے اس کی زمہ داری جہاں پولیس پر عائد کی ہے وہاں نوجوان نسل کو بھی اس کا زمہ دار قرار دیا ہے۔ عالاقہ کے عوام کے مطابق سے 24 سال تک کی عمر کے نوجوان اکثر شادیوں میں کیر م بورڈ پر جوا کھیلتے ہیں جس کے بعد اکثر ان میں خوفناک لڑائیاں معمول بن رہی ہیں ۔ایسے میں عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہدی تا کہ معشارے کو برائیوں سے پاک رکھا جا سکے ۔
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوا لے معاویہ کی حالت بدستور تشویشناک
Oct 20, 2024