مری ، بارشوں کے پانی کوسٹورکرکے زیراستعمال لانے کے منصوبہ کا آغاز

  مری(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مری میں پانی کی قلت پرقابوپانے کیلئے بارشوں کے پانی کوسٹورکرکے زیراستعمال لانے کے منصوبہ کا آغازکردیاگیا،گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے تین،چار اورپانچ مرلے کے 100 مکانات کیلئے پہلے مرحلے میں بارشوں کاپانی جمع کرنے کے منصوبے پر عملدرآمدجلد شروع ہوجائیگا،خواہش منداسسٹنٹ کمشنر مری کے دفتر سے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ درخواست فارم پر موصول کرسکیں گے،درخواست دہندہ کا اگربجلی کابل2سال سے100 یونٹ تک آتارہا ہو ان کو اس منصوبے میں ترجیح دی جائیگی،پنجاب کا ڈومیسائل لازمی ہوگااوراس کی اس مکان میں 10 سالوں سے رہائش پذیرہے اورمکان کی چھت سٹیل کی چادر کی ہو،ضروری ہے کہ وہاں رین واٹر ٹینک کی جگہ بھی ہونالازمی ہوگا، خواتین اورخصوصی افراد کو ترجیح دی جائیگی،عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب کے بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانے کے اس منصوبے خوش آئندقراردیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن