کھنڈہ (نامہ نگار) وجاہت احمد ولد بشیر احمد سکنہ مروال تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال پولیس کو درخواست دی کہ محنت مزدوری کرتا ہوں اپنی خالہ کی فوتگی پر کاملپور شیر جنگ گیا اور کھانا کھانے کے بعد ان کی بیٹھک میں موبائل فون چارجنگ لگا کر سو گیا جیسے ہی آنکھ کھلی تو میرا موبائل فون غائب تھا۔ تھانہ بسال پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم ہارون مالک ولد عبدالمالک سکنہ کاملپور شیر جنگ کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔