چکوال(مہران ظفر ملک) شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے گزشتہ روز انٹرنیشنل فٹبالر و پاکستانی فٹبال ٹیم کی کیپٹن فرزانہ بتول کی دعوت پر انکی اکیڈمی کا دورہ کیا اس موقع پر فرزانہ بتول نے شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کو اکیڈمی کا دورہ کرایا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرائی فرزانہ بتول نے راجہ مجاہد افسر کو بتایا کہ اب چکوال میں بھی فٹ بال کے کھلاڑیوں کے لیے بہترین اکیڈمی بن گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر انکو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ اس موقع پر شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے فرزانہ بتول کو بہترین کارکردگی اور چکوال کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر ایوارڈ سے نوازا جبکہ اکیڈمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی تعاون بھی کیا شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحصیل سطح تک ایسی اکیڈمیز بن جائیں اور ان اکیڈمیز کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان فٹبال کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنا لے گا۔