مرکزی میلاد کمیٹی غربی فتح جنگ کی محاسبہ میٹنگ بسلسلہ جشن وجلوس عید میلادالنبی

 فتح جنگ(نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی غربی فتح جنگ کی محاسبہ میٹنگ بسلسلہ جشن وجلوس عید میلادالنبی ؓزیر سرپرستی پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی سیالوی سرپرست اعلی مرکزی میلاد کمیٹی غربی فتح جنگ دربار عالیہ پیر سید احمد شاہ ہمدانی سیالوی میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی میلادکمیٹی غربی ککے عہدیداران اور ممبران اسٹیج انتظامیہ پارٹی صدوراور سیکورٹی انتظامیہ نے شرکت کی سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی غربی سردار مختار احمد خان صدر سردار مظہر علی خان اور جنرل سیکرٹری پروفیسر اشتیاق علی ندیم نے مرکزی میلاد کمیٹی غربی کے عہدیداران اور ممبران تمام روٹس کی اسٹیج انتظامیہ میلاد پارٹی کے صدور اور سیکورٹی انتظامیہ کے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے بھر پور تعاون سے اس سال بھی میلاد کمیٹی غربی کے جلوس کا کامیاب انعقاد ممکن ہو سکا اور تمام احباب نے اپنی ذمہ داری باخوبی سرانجام دی سرپرست اعلی مرکزی میلاد کمیٹی غربی پیر سید محمد قاسم شاہ سیالوی نے کہا کہ ہم سرکار کے میلاد کی جو ڈیوٹی سرانجام دے رہیں یہ ہماری بخشش کی زریعہ ہے اور ہم اپنی یہ خوش قسمتی سمجھے کہ سرکارکی نوکری کرنے کی سعادت ملی اللہ پاک خلوص نیت کو کبھی بھی رد نہیں کرتا اللہ پاک کی بارگاہ میں اس کا بہت بڑا اجر ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن