طلبا کی غیر نصابی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر چکوال

 چکوال(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی جاری پہلے زیتون میلہ 2024 کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز شہدا پارک میں فنون لطیفہ کی نمائش منعقد کی گئی جس میں سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں کے طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر نمائش میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبد الوحید ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد فرحان ظفر،اساتذہ کرام طلبا وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی اے ڈی سی آر خاور بشیر نے بچوں کے فن پا رے دیکھے اور ان کوسراہا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس قابلِ ستائش ہیں جس سے طلبا وطالبات کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں خاطر خواہ مواقع میسر آ رہے ہیں انہوں نے اساتذہ اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی غیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ وہ اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ فن مصوری مقابلوں کی تکمیل پر تقر یب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن