کہوٹہ پنڈی ڈیفنس روڈ کی بندش،اے سی آفس میں اجلاس

 کہوٹہ (نامہ نگار )کہوٹہ پنڈی ڈیفنس روڈ کی بندش کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں تحصیلدار کہوٹہ پولیس ملازمین ان ایچ اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔معززین علاقہ نے کرنل(ر)راجہ وسیم جنجوعہ کی قیادت میں شرکت کی میٹنگ میں کہوٹہ پنڈی روڈ کی بندش کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پراین ایچ اے کے نمائندوں نے  صاف بتایا کہ ہمارے پاس کوئی فنڈز نہیں ہیں فنڈز جاری ہوں گے تو کام شروع کریں گیانہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے دوران جو لوگ متاثر ہوئے ان کو بھی ادائیگی نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ سیکرٹری فنانس کے اختیار میں ہے کہ فنڈز جاری کریں تو کام جاری ہوگا۔این ایچ اے کے بتانے سے شہریوں میں مایوسی ہوئی اب سڑک کے کام میں مزید تاخیر ہوگی سڑک کی وجہ سے لاکھوں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موقع پر کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کریں گے کوئی خلاف قانون کام نہیں ہوگا ۔عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنے مطالبات اعلی ایوان تک پہنچائیں گیسڑک کی تعمیر میں ہر ممکن کوشش اور اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔انشااللہ عوام کے مسائل حل ہوں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو سراہا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن