گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کے گڑھ بن چکی ،کوئی پر سان حال نہیں

    مری (نامہ نگار خصوصی) گلیات ڈپلمنٹ اتھارٹی کرپشن کے گڑھ بن چکی ہے جس باعث غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کاسلسلہ عروج پر پہنچا ہوا ہے، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے  درختوں کی بے دردی سے کٹائی اور ناجائز تعمیرات میں مصروف ہے  جبکہ یہ لوگ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی اراضی پر قبضے کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس طرح مری سے ملحقہ گلیات کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے جہاں مال پانی لے کر لینڈ سلائیڈنگ وائی جگہوں پر بلند بالا پلازوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے وہاں ہی غیر قانونی طور پر لینڈ مافیاء کی ملی بھگت سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے  گاے بگاے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات ملی بھگت سر سبز درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کی جارہی ہے غیر قانونی تعمیرات کرنے اور سمیت درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لئے نہ تو محکمہ جنگلات اور نہ گلیات ڈپلمنٹ اتھارٹی قانونی کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ چھانگلہ گلی پولیس سیاسی اثر رسوخ اور پیسے کی چمک دمک دیکھ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے پنترا بدل لیتی انصاف فراہمی کے لئے جانے والوں انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن