مری(نمائندہ خصوصی)سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے باوجودسیدعلی رضاکا ملکہ کوہسار مری کے نوجوانوں کیلئے ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھنا قابل ستائش ہے اس سلسلے میں نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا خوش آئند ہے کہ صحت سرگرمیوں کاجاری رکھنے اورقومی کھیل ہاکی کی طرف نوجوانوں کوراغب کرنے کیلئے کامنفرد ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول لوئر جھیکاگلی روڈمری سٹی کے تاریخی گرانڈ میں 25 اکتوبرسے شروع کیاجارہا ہے،مری شہر میں ہاکی کے فروغ کیلئے سیدعلی رضاعرف منٹی شاہ جو اس ٹورنامنٹ کے سیکرٹری بھی ہیں کی خدمات قابل ستائش ہیں، سیکرٹری ہاکی ٹورنامنٹ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی انٹری فیس 24 اکتوبر تک جمع کروانالازمی ہے،انہوں نے بتایا کہ اس ہاکی ٹورنامنٹ کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر ٹیم 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں پانچ کھلاڑی میچ کھیلیں گے،تمام میچوں میں گول کیپرنہیں ہوگا،ٹورنامنٹ بین الاقوامی ہاکی قوانین کے مطابق کھیلاجائیگا۔