فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف دوٹوک موقف اپنایا جائے:میاں یٰسین

اسلام آباد (نامہ  نگار)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن میاں یٰسین نے حماس کے لیڈر یحیی سنوار کی شہادت پر کہاہے کہ عالم اسلام فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف دوٹوک موقف اپنائے، موجودہ حالات کی وجہ فلسطینیوں پر مظالم اور ناانصافیوں کے تسلسل پر عالمی برادری کی خاموشی ہے،سالہاسال سے ظلم سہنے اور دنیا کی خاموشی دیکھنے کے بعد فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جدوجہد کریں، اسرائیل کی جانب سے زمینوں کا مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیاں، غیر متناسب ردعمل اور قتل و غارت کے نتیجہ میں امن کی طرف کوئی امید اور کوئی پیش رفت نہیں ہیاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہیعالمی برادری آج عالمی امن کے لیے بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن