گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر اور گرد و نواح میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے بھی بجھ گئے ہانڈی روٹی کی تیاری بھی مسئلہ بن گئی چند روز سے شہری آبادی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کی چولہے بھی جل نہ رہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال پر نوٹس لے گیس پریشر بحال کرائیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے شہر کی نواحی آبادیوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین سخت اذیت سے دوچار ہیں گیس نہ ہونے کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری اب مسئلہ بن چکی ہے اس حوالہ سے شہریوں نے کہا ہے کہ گیس پریشر انتہائی کم ہونا سمجھ سے بالاتر ہے اگر اس طرح کا کوئی مسئلہ ہے تو کم از کم صبح ناشتے کے ٹائم دن اور رات کے کھانے کے اوقات گیس پریشر بحال رکھا جائے تاکہ لوگ کھانے پینے کے معاملات بہتر انداز میں انجام دے سکیں اور منتخب عوامی نمائندوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس صورتحال پر اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
گوجرخان و گرد و نواح میں گیس پریشر انتہائی کم ،گھریلوصارفین کے چولہے بجھ گئے
Oct 20, 2024